23 جنوری، 2026، 5:56 PM

غزہ کونسل کی تشکیل کا ہدف تسلط اور جبر کو توسیع دینا ہے، عبدالملک الحوثی

غزہ کونسل کی تشکیل کا ہدف تسلط اور جبر کو توسیع دینا ہے، عبدالملک الحوثی

انصاراللہ کے سربراہ نے غزہ صلح کونسل کو امریکی کونسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کونسل کو بنانے کا مقصد خطے پر تسلط اور جبر کو توسیع دینا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہ اہے کہ امریکہ نے اپنے اہداف کے حصول کے لئے صلح کے نام پر غزہ کونسل بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہید صالح الصماد کی برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہید صالح الصماد نے اللہ کی راہ میں اپنی جان قربان کردی۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں متعدد ایسے رہنما موجود ہیں جنہوں نے امریکہ کی بڑی خدمت کی لیکن جب امریکی مفادات پورے ہوئے تو ان کی اہمیت بالکل ختم ہوگئی اور ان کی وفاداری کو بھول کر امریکہ نے نظرانداز کردیا یا دوسروں کے ہاتھوں فروخت کردیا۔

انہوں نے کہا کہ صلح کے نام پر غزہ میں بننے والی کونسل حقیقت ٹرمپ کمیشن ہے۔ کونسل کا ہدف خطے پر تسلط جاری رکھنا اور عوام کے حقوق ہڑپ کرکے جبر و استبداد کا نظام مزید وسیع کرنا ہے۔ کونسل کا اگلا ہدف فلسطینی عوام کو غیر مسلح کرنا ہے۔ یہ کونسل امریکی اور صہیونی مفادات پورے کرنے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔ عوام مستقبل میں اس کمیشن کی حقیقت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے۔

الحوثی نے کہا کہ یمنی صوبے المہرہ، حضرموت اور دیگر صوبوں کے قدرتی ذخائر پر ہمیشہ امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور سعودی عرب کی نظر رہی ہے۔ اگر یہ ممالک یمن پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو فوجی اڈے بنانے کے علاوہ اپنے اہداف کے لئے یمن کی جغرافیائی حیثیت سے استفادہ کریں گے۔

News ID 1937835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha